مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سابق وزير اعظم سلیم الحص نے بیروت میں ایرانی سفیرغضنفر رکن آبادی کے ساتھ ملاقات میں مظلوم قوموں کی حامیت پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے ساتھ مخالفت ایک شرعی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت کرکے عالم اسلام میں ایک اہم اور نمایاں کام انجام دیا ہے انھوں نے کہا کہ جو کام عرب حکمراں نہیں کرسکے وہ ایران نے انجام دیا ہے سلیم الحص نے بعض عرب رہنماؤں کی مقبوضہ فلسطین میں اسرائيل حکام کے ساتھ ملاقات کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل سے ملنے والے عرب حکمراں در حقیقت اسرائیلی ہیں۔ اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے بھی مقاومت کی حمایت پر لبنان کے سابق وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
سلیم الحص
اسرائيل کے ساتھ مخالفت شرعی ذمہ داری ہے/ مظلوم قوموں کی حمایت پر ایران کا شکریہ
مہر نیوز-16 فروری 2012ء: لبنان کے سابق وزير اعظم سلیم الحص نے بیروت میں ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں مظلوم قوموں کی حامیت پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے ساتھ مخالفت ایک شرعی ذمہ داری ہے۔
News ID 1535892
آپ کا تبصرہ